ڈپلیکیٹ چابی بنا کر اپنے ہی دوست کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ڈپلیکیٹ چابی بنا کر اپنے ہی دوست کی گاڑی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق اے وی ایل سی گڈاپ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپلیکیٹ چابی بنا کر اپنے ہی دوست کی گاڑی چوری کرنے والے ملزم عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے مسروقہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔
حکام نے بتایا کہ ملزم نے گاڑی چوری کر کے جیکب آباد بھجوائی، اور اس سے 5000 روپے وصول کئے۔ اسے واپس حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی دوست سے 550,000۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں 29 اکتوبر 2024 کو درج کیا گیا تھا، ملزم عباس کو سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
تبصرے