چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
- 23, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، انگلینڈ نے دورہ بھارت اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
جوز بٹلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل کے علاوہ ہیری بروک، بریڈن کیروس، بین ڈکٹ، جیمی ایڈورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹن، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

تبصرے