وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی، کون کون شامل؟ ایجنڈا کیا ہے؟
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔ گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز قبول کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ 12 گھنٹوں میں مذاکرات متوقع ہیں۔ حکومتی کمیٹی اعلان کرے گی کہ مذاکرات کہاں ہوں گے۔ مذاکرات کے آغاز سے تحریک انصاف کا رویہ بدل جائے گا اور مذاکرات کے اعلان کے ساتھ ہی سول نافرمانی کی تحریک بھی دم توڑ جائے گی۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے