مشہور پاکستانی اداکار نے دوران پرواز خاتون کو پرپوز کر دیا، منگنی کر لی، ویڈیو وائرل
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستانی اداکار عمر عالم نے دوران پرواز اپنے دوست کو شادی کی پیشکش کی اور منگنی کر لی۔
رئیلٹی شو تماشا کے پہلے سیزن کے فاتح عمر عالم نے دوران پرواز اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔اداکار نے خود اپنی زندگی کے سب سے خاص لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر عالم نے بھرے جہاز میں دوران پرواز اپنی گرل فرینڈ سے محبت کا اظہار کیا، خوبصورت اور رومانوی انداز میں انگوٹھی پیش کی اور شادی کی درخواست کی۔ جواب میں ان کے دوست نے ہاں کہا اور انگوٹھی بھی پہنائی جب کہ طیارے میں موجود مسافروں نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں عمر عالم نے لکھا کہ ’اس نے کہا ہاں، اب یہ آفیشل ہے‘۔
اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی جن میں ایمن خان، منال خان، منشا پاشا، کنزہ ہاشمی اور ماہم عامر وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ عمر عالم کو رئیلٹی شو تماشا سیزن ون سے شہرت ملی جب کہ ان کے مشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، رقص بسمل اور گرو سمیت دیگر شامل ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے