ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اسکواڈ کا اعلان

نیوز ٹوڈے :   کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوری میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران ایک وارم اپ اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، دونوں ٹیسٹ ملتان میں ہوں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریگ براتھویٹ کو سونپی گئی ہے جب کہ جوشوا ڈی سلوا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دوسرا ملتان میں شیڈول ہے تاہم کراچی کے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے باعث یہ ٹیسٹ بھی ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے اعلان میں نیا شیڈول بھی شامل ہے جس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 11 اور 12 جنوری کو راولپنڈی میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ 14 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+