پی ایس ایل ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان
- 24, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 کے لیے کراچی کنگز کے پک آرڈر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے HBLPSL 2025 ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی کنگز کو پلاٹینم راؤنڈز میں بالترتیب دوسرا، پانچواں اور چوتھا راؤنڈ ملے گا۔
ڈائمنڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کا پہلا، چوتھا اور پانچواں راؤنڈ ہوگا-گولڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کے چھٹے، تیسرے اور دوسرے راؤنڈ ہوں گے، جبکہ کراچی کنگز کے سلور راؤنڈ میں دوسرے، تیسرے، چھٹے، چوتھے اور تیسرے راؤنڈز ہوں گے۔
کراچی کنگز کا ایمرجنگ کیٹیگری میں چھٹا اور پہلا راؤنڈ ہوگا۔ چھٹا، پانچواں، پہلا اور پانچواں راؤنڈ سپلیمنٹری راؤنڈ میں ہوگا۔HBLPPL ڈرافٹ 2025 گوادر 11 جنوری کو منعقد ہوگا۔

تبصرے