اسد قیصر نے عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات سامنے رکھے ہیں

اسد قیصر

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے مذاکرات میں عمران خان اور پارٹی قیادت کی رہائی سمیت تین نکات سامنے رکھے ہیں۔ معاشی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو ملک کو بحران سے نکالنے کا راستہ دیا گیا ہے۔ دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میں نے حکومت کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں: ملک میں غیر قانونی اقدامات بند کرو، جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرو اور عمران خان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو رہا کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ رہائی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کوئی رعایت مانگ رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے انتقام کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر یہ مقدمات بنائے ہیں، اس لیے ہم قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں اپنا موقف سامنے رکھا ہے، ہمارا موقف اب بھی وہی ہے کہ یہ فارم 47 والی حکومت ہے، لیکن حالات جیسے بھی ہوں ہمیں اسی کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے معاشی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کو بحران سے نکلنے کا راستہ دیا ہے۔ دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

اسد قیصر نے فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے بانی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+