چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان
- 24, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کراچی میں 19 فروری کو کھیلا جائے گا اور9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنے تمام میچ نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔
گروپ
گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش
گروپ بی: جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:
19 فروری: کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا (دبئی)
21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (کراچی)
22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
23 فروری: پاکستان بمقابلہ ہندوستان (دبئی)
24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (پنڈی)
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ (پنڈی)
26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (پنڈی)
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)
1 مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)
2 مارچ: ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)
4 مارچ: پہلا سیمی فائنل (دبئی)
5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (لاہور)
9 مارچ: فائنل لاہور (بھارت فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دبئی میں ہوگا)
10 مارچ: ریزرو ڈے

تبصرے