سکول فیس کے حوالے سے اہم خبر

نجی اسکول

نیوز ٹوڈے :   محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے طلباء سے اضافی ایڈوانس فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اور پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے سکولوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 2025-2026 کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا اور ٹیوشن فیس صرف میٹرک کے طلبہ سے اپریل تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ طلباء کو ہر ماہ کے لیے علیحدہ فیس واؤچر جاری کیے جائیں۔ جون فیس واؤچرز 30 جون تک ادا کیے جائیں گے جبکہ جولائی فیس واؤچرز 31 جولائی تک ادا کیے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+