اسٹالینز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل جیت لیا

ٹی ٹوئنٹی

نیوز ٹوڈے :   اسٹالینز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی  کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں مارخورس کی ٹیم 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 5 گیندیں باقی رہ کر 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں اسٹالینز نے مارخور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر یاسر خان نے 57 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، داد خان 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کپتان محمد حارث نے 21 رنز بنائے۔

اسٹالینز کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز تھا۔ مارخور کی جانب سے عاکف جاوید نے 2 جبکہ نواز، عمران جونیئر اور فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

200 رنز کے ہدف کے جواب میں مارخورس کی ٹیم 19.1 اوورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد فیضان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان افتخار احمد نے 22 اور اوپنر فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔

اسٹالینز کی جانب سے محمد علی نے 3، جہانداد خان اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔واضح رہے کہ فائنل سمیت ایونٹ کے تمام میچز جیو سپر پر براہ راست نشر کیے گئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+