سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی

نمن اوجھا کے والد

نیوز ٹوڈے :   سابق بھارتی کرکٹر نمن اوجھا کے والد کو غبن کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جنہیں 11 سال قبل مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں بینک آف مہاراشٹر کی برانچ میں 1.25 کروڑ روپے غبن کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ملٹی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے منگل کو کیس کا فیصلہ سنایا۔

رپورٹ کے مطابق ونے اوجھا 11 سال قبل بینک میں برانچ منیجر تھے۔ اب اس پر قید کے علاوہ 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس غبن کے ماسٹر مائنڈ ابھیشیک رتنم کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دو دیگر دلالوں کو بھی 7 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز نمن اوجھا جن کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے، بھارت کے لیے 4 میچ کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف جون 2010 میں ہرارے میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے روی چندرن اشون کے ساتھ ڈیبیو کیا۔نمن اوجھا نے بھارت کے لیے 2 ٹی 20 انٹرنیشنل بھی کھیلے ہیں، جبکہ 2015 میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف ویرات کوہلی کی قیادت میں ایک ٹیسٹ بھی کھیلا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+