پاکستانی ٹیم کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی گئی

قومی کرکٹ ٹیم

نیوز ٹوڈے :  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ یونس خان نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے، ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار قابل رشک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فائنل فورمز میں کھیلتا دیکھ رہا ہوں، میری خواہش ہے کہ پاک بھارت کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہو۔ بھارت کے خلاف کھیل کر اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔

یونس خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز مستقل بنیادوں پر ہوں۔ یونس خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا، چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز مستقل بنیادوں پر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیل کر آپ اچھے اور بڑے کھلاڑی بن جاتے ہیں، جب آپ بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو ایک فائدہ ہوتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی کا ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا فائدہ مند ہے، ہم نے 9 سال بیرون ملک کرکٹ کھیلی، اسد شفیق اور اظہر علی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے زیادہ تر پاکستان سے باہر کرکٹ کھیلی۔ یونس خان نے سینئر بیٹسمین فخر زمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ضرور شامل ہونا چاہیے، ٹیم کے لیے اچھا کام کرنے والے کھلاڑی کو سپورٹ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اوپنر فخر زمان صائم ایوب کے ساتھ اچھا آغاز فراہم کر سکتے ہیں، اس اوپننگ جوڑی کی بدولت پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 400 رنز تک کی اننگز کھیل سکتا ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو بطور اوپنر ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+