لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
- 27, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، گلبرگ، جیل روڈ، کینال روڈ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب سوسائٹی، شنگھائی روڈ، کچا جیل روڈ، کوٹ لکھپت میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، بعض مقامات پر دھوپ اور بادل بھی آپس میں دست و گریباں ہیں۔

تبصرے