وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم

نیوز ٹوڈے :  وزیراعظم کی زیر صدارت گیس کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے کم ہے، سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے اور لوڈ مینجمنٹ گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے، گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+