آنے والے سال میں گوگل کس شعبے پر سب سے زیادہ توجہ دے گا؟

گوگل

نیوز ٹوڈے :   گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل جیمنی 2025 میں کمپنی کا سب سے بڑا فوکس ہوگا۔گوگل کے ملازمین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 2025 کمپنی کے لیے بہت اہم سال ہو گا۔

18 دسمبر کو ایک تقریر میں سندر پچائی نے کہا کہ "میرے خیال میں 2025 بہت اہم سال ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم اس لمحے کے لیے تیار ہوں اور ہمیں کمپنی کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔"

اس لمحے تک، اس کا مطلب اے آئی میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیمنی ایپ نے اس سال کافی تیزی سے ترقی کی۔

لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ "ہمارے پاس 2025 میں AI میں پیشرفت کے لحاظ سے خلا کو ختم کرنے اور قائدانہ مقام قائم کرنے کے لیے بہت کام ہیں۔"اس سے قبل دسمبر 2024 کے اوائل میں ایک کانفرنس کے دوران سندر پچائی نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کے سرچ انجن (گوگل) میں 2025 میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم گوگل سرچ میں بہت زیادہ پیچیدہ سوالات کے جوابات دے سکیں گے۔"انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ حیران ہوں گے، یہاں تک کہ 2025 کے اوائل میں بھی تلاش میں بہت سی نئی چیزیں کرنا ممکن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں مستقبل کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک بہت بڑی تبدیلی کے ابتدائی مراحل سے گزر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آگے بہت زیادہ تنوع ہوگا، ہم اس شعبے میں سب سے آگے رہنے کے لیے پرعزم ہیں اور میں لگتا ہے کہ ہم اب بھی سب سے آگے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+