جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی
- 30, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ نے جیت کے لیے مطلوبہ 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے حصول کے لیے جنوبی افریقی بلے باز ایڈم مارکرم نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 22 اور کپتان ٹیمبا باوما صفر رنز کے ساتھ کیا۔
آج بھی جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے محتاط انداز میں ہدف کی جانب بڑھنا شروع کیا تاہم ان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گری، ایڈم مارکرم 37 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری جب کپتان ٹیمبا باوما 40 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان کی چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ 99 رنز پر گری۔
کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر ایڈن مارکرم نے 37 رنز بنائے، کاگیسو ربادا نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کائل وارن نے 2، ڈیوڈ بیڈنگھم 14 اور کوربن بوش صفر پر آؤٹ ہوئے، مارکو جینسن 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ .
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس نے 6، خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ کل (تیسرے دن) دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا تھا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم 3 وکٹوں پر 27 رنز بنا چکی تھی۔ قومی ٹیم گزشتہ روز 237 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

تبصرے