ٹی بیگ پینے والوں کے لیے اہم خبر، وارننگ

ٹی بیگز والی چائے

نیوز ٹوڈے :   اگر آپ بھی ٹی بیگز والی چائے پیتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس میں موجود مائیکرو پلاسٹک کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

اس حوالے سے اسپین کی یونیورسٹی آف بارسلونا کی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ تحقیق میں کمرشل طور پر دستیاب پلاسٹک پولیمر سے بنے ٹی بیگز پر تجربات کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ پولی پروپیلین سے بنے ٹی بیگز گرم پانی کے ایک قطرے میں 1.2 بلین مائیکرو پلاسٹک کے ذرات چھوڑتے ہیں۔ سیلولوز سے بنے ٹی بیگز نے 135 ملین چھوڑے، جبکہ نایلان 6 سے بنے ٹی بیگز نے پانی کے ایک قطرے میں 8 ملین سے زیادہ مائیکرو پلاسٹک کے ذرات چھوڑے۔

پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات گرم پانی میں مل جاتے ہیں اور ایسے کیمیکل خارج کرتے ہیں جن سے کینسر کا خدشہ ہوتا ہے۔ کینیڈا میں ہونے والی پچھلی تحقیق میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے تھے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+