پاراچنار کی سڑکیں کھولنا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا نہیں گنڈا پور کا کام ہے

عظمیٰ بخاری

نیوز ٹوڈے :  عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام بغاوت اور احتجاج کی سیاست کی حمایت نہیں کرتے۔ پاراچنار کی سڑکیں کھولنا مریم نواز کا نہیں گنڈا پور کا کام ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اقتدار میں آئے 10 ماہ ہو گئے ہیں، 10 ماہ کی حکومت کی پراگریس رپورٹ موجود ہے، 2024 بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ پنجاب کے عوام

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2024 بھی خوشخبری لے کر آئے گا، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی 4 سے 5 فیصد کے درمیان ہے، خسارے میں ڈوبا کھاتہ اب سرپلس میں ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ کارکردگی کے لیے باریاں لینا ضروری نہیں، حکومت چلانا مریم نواز کے لیے نیا تجربہ تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں، عہدوں اور وسائل سے کام لیا گیا ہے۔ مریم نواز نے بہت سی قوتوں کے ساتھ ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جو پہلے کسی حکمران نے نہیں کیے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام بغاوت اور احتجاج کی سیاست کی حمایت نہیں کرتے، 64 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگران پیکیج دہلیز پر دیا گیا، کرم، پاراچنار میں سیکیورٹی کے مسائل بہتر نہیں ہو رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار کی سڑکیں کھولنا مریم نواز کا نہیں گنڈا پور کا کام ہے۔ پنجاب کی ایئر ایمبولینس پاراچنار میں خدمات فراہم کر رہی ہے، کراچی اور لاہور میں بھی احتجاج اور سڑکیں بند کی جا رہی ہیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+