جعلی حکومت کی وجہ سے پختونخوا کا قرضہ 350 ارب روپے بڑھ گیا، بیرسٹر سیف
- 30, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی وجہ سے ہمارے صوبے کے قرضوں میں تقریباً 350 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ روز کچھ نہ کچھ کہتے ہیں جس سے ان کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے پختونخوا کی معیشت پر بات کر کے بڑے بڑے معاشی ماہرین کو ہنسایا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے کے پی کے کھاتے میں ڈال دیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا قرضہ 725 ارب روپے ہے جب کہ وفاق ہر ماہ اتنا ہی قرضہ لیتا ہے۔ شہباز شریف کی حکومت کے صرف 2 سال میں پاکستان کے قرضوں میں 27 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کا قرضہ بھی بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی وجہ سے کے پی کے قرضے میں تقریباً 350 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ورنہ آج خیبرپختونخوا کا قرضہ 400 ارب روپے ہوتا۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے خلاف کارروائی کی بات بھی مضحکہ خیز ہے، اسلام آباد میں صحافی محفوظ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری میں رکاوٹ ڈالنے پر وزیراعلیٰ کو چانسلر بنایا گیا۔

تبصرے