پاکستان بزنس فورم ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کا مطالبہ

تنظیم نو اور ٹیکنالوجی

نیوز ٹوڈے :  پاکستان بزنس فورم نے وفاقی حکومت سے ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان بزنس فورم نے کہا ہے کہ حکومت ایک صفحے کا نیا، سادہ اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرائے، نئے ٹیکس قوانین کا بل پاس کرنے سے پہلے ٹیکس جمع کرانے میں آسانی پیدا کرنا ہوگی، 

نائب صدر احمد جواد کا کہنا ہے کہ پاکستان بزنس فورم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے حکومت کو سادہ ڈرافٹ بھیج رہا ہے، ٹیکس فائلرز میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ ٹیکس فائلنگ کا پیچیدہ نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سالہ پرواز پاکستان پروگرام میں ٹیکس اصلاحات اور روپے کی مضبوطی بھی شامل ہونی چاہیے، ٹیکس حکام کو مجوزہ نئے ٹیکس قوانین کی تعمیل کے لیے وسیع اختیارات دینے سے عوام میں مزید بے چینی پیدا ہوگی۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ہمیں نئے مجوزہ ٹیکس بل کو بھی آئین پاکستان کے تناظر میں دیکھنا ہو گا۔

احمد جواد نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی سمیت چار پانچ چیزوں پر سب اکٹھے ہو جائیں تو معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ ملک کی جی ڈی پی 8 فیصد تک پہنچ جائے گی جب زراعت کا حصہ 5 فیصد ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+