پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، مختلف مقامات پر موٹر ویز بند کر دی گئیں
- 31, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد مقامات پر موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور سے عبدالحکیم تک موٹروے ایم تھری، جبکہ عبدالحکیم سے ملتان تک موٹروے ایم فور اور شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم فائیو کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند ہے۔

تبصرے