مسلسل 4 سال سے نمبر ون رہنے والے بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد نہ ہو سکے

بابر اعظم

نیوز ٹوڈے :    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے پیر کو مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا، جس میں انگلینڈ کے 2 اور انڈیا اور آسٹریلیا سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا۔ آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک، بھارت کے جسپریت بمراہ اور سری لنکا کے کامندو مینڈس کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا، جس میں مسلسل 4 سال سے نمبر ون رہنے والے پاکستان کے بابر اعظم کو شامل نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، سری لنکا کے کوسل مینڈس اور وینندو ہسرنگا اور ویسٹ انڈیز کے ردرفورڈ کو سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم سال 2022، 2021، 2023 اور 2024 کے آخر میں ٹاپ ون ڈے بلے باز رہے ہیں جب کہ انہیں سال 2022 اور 2023 میں لگاتار دو مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+