پاکستانی کھلاڑیوں نے 4 مختلف کیٹیگریز میں ٹائٹل جیت لیے

پاکستانی کھلاڑی

نیوز ٹوڈے :   پاکستانی کھلاڑیوں نےسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مختلف کیٹیگریز میں ٹائٹل  جیت لیے۔ایڈنبرا میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستان نے بوائز انڈر 13، بوائز انڈر 15، بوائز انڈر 17 اور گرلز انڈر 13 کیٹیگریز جیتیں۔

پاکستان کے سہیل عدنان نےبوائز انڈر 13 کے فائنل میں  اسپین کے ایٹزل ریگیرو گارشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

حذیفہ شاہد نے سنگاپور کے ریحان سنگھ کے خلاف بوائز انڈر 15 کے فائنل میں  سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔

بوائز انڈر 17 کیٹگری میں پاکستان کے اذان خان نے سوئٹزرلینڈ کے لیانڈرو ووگل کو ہرا کر پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا جب کہ گرلز انڈر 13 کیٹگری میں ماہ نور علی نے بھارت کی دیوانشی جین کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 دیگر کیٹیگریز میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نےشاندار کارکردگی دکھائی۔

بوائز انڈر 13 کیٹگری میں سخی خان ترین نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز انڈر 15 کیٹگری میں سحر علی اور گرلز انڈر 17 کیٹیگری میں مہوش علی نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+