نئے سال کے موقع پر ٹریفک پلان جاری، اہم ہدایات بھی جاری کر دی گئیں

ٹریفک پلان

نیوز ٹوڈے :   ٹریفک پولیس نے نئے سال کے موقع پر ڈی ایچ اے کے رہائشیوں اور دیگر لوگوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق متبادل راستے والے علاقوں کے رہائشی اپنے اصل شناختی کارڈ دکھا کر جا سکیں گے۔ ٹریفک پلان کے مطابق اختر کالونی سے خیابان اتحاد سے سی ویو جانے والی سڑک بند ہو گی، سی ویو کے اطراف جانے والے 26ویں سٹریٹ سے جا سکیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دو تلوار سے عبداللہ شاہ غازی مزار تک سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی، عبداللہ شاہ غازی مزار سے 26 سٹریٹ تک کی سڑک بھی بند رہے گی۔

ٹریفک پلان کے مطابق ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی تک ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سائلینسر کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور غیر ذمہ داری سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+