آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کیے جانے کا امکان

علی ناصر رضوی

نیوز ٹوڈے :    آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے 3 نئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اس وقت زیر غور ناموں میں پنجاب میں تعینات 2 سینئر اور ایک جونیئر افسر شامل ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سید علی ناصر رضوی نے رواں سال اپریل میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ حکومت نے اسلام آباد کے اس وقت کے انسپکٹر جنرل اکبر ناصر کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ علی ناصر رضوی کو اکبر ناصر جان کی جگہ آئی جی پولیس اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31ویں رینک سے ہے۔ انہوں نے پنجاب کے 9 اضلاع میں اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی کام کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+