شہباز شریف کی موجودہ حکومت نے قومی قرضوں میں کتنا اضافہ کیا؟

شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا کی تنقید کا جواب دیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت قرضہ لیتی ہے اور ہم واپس کرتے ہیں۔ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف ایک ماہ میں اتنا قرضہ لیتے ہیں جتنا خیبرپختونخوا نے 77 سال میں اٹھایا، شہباز شریف کی حکومت نے 2 سال میں 27 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو اتنا قرضہ لینے میں 2870 سال لگیں گے، اگر شہباز شریف روپے کی قدر 175 سے 280 پر نہ لاتے تو خیبرپختونخوا کا قرضہ 450 ارب روپے ہوتا۔ مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا قرض ریلیف فنڈ بنانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

ادھر ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بھی وفاقی وزراء کو جواب دیا ہے۔ ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات ہر روز کوئی نہ کوئی ایسا بیان دیتے ہیں جس سے ان کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کر کے بڑے بڑے معاشی ماہرین کو ہنسایا۔ وفاقی وزیر نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا۔ خیبرپختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+