بی آر ٹی پشاور: 2024 میں چوری کی 27 وارداتیں، چور کیا لے گئے؟

وارداتیں

نیوز ٹوڈے :    2024 میں بی آر ٹی پشاور میں چوری کی 27 وارداتیں ہوئیں اور 28 ملزمان گرفتار ہوئے۔2024 میں بی آر ٹی بس سروس پشاور میں چوری کے واقعات سے متعلق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور کے 9 تھانوں کی حدود میں بی آر ٹی میں چوری کی 27 وارداتیں ہوئیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ خان رازق میں 5، ٹاؤن اور ویسٹ میں 4،4، تھانہ شہید گلفت میں 4 اور حیات آباد کی حدود میں 3 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں بی آر ٹی کے مسافروں کا ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ مسافروں سے ڈھائی تولے سونا اور 18 موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی چوری میں ملوث 8 خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ ملزمان سے 3 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور 17 موبائل فون برآمد ہوئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+