روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا
- 31, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سینئر حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بات کا علم ہے اور انہوں نے کپتان سے بات کی ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ روہت شرما اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر بضد ہیں اور اسے تبدیل نہیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس بات کا حتمی اعلان کب کریں گے، یہ نہیں بتایا جا سکتا، تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔اس وقت آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
خاص خبریں
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تازہ ترین

تبصرے