پی ٹی آئی رہنما کا واضح طور پر امریکہ سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ
- 31, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان، جو امریکا میں ہیں، نے واضح طور پر امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ کردیا۔امریکی مصنف مائیکل کوگل مین نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ امریکی مداخلت کے نتیجے میں پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے بانی کے خیالات جاننا چاہتے ہیں۔
جواب میں عاطف خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے بانی کے خیالات جاننے کی ضرورت نہیں، امریکا پاکستان میں اپنا اثرورسوخ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر رہا ہے، کیوں نہ اسے پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔
عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی تارکین وطن کو مخالفین کی بجائے اتحادی تصور کیا جائے، ان کی مدد سے پاکستان کی بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کیے جاسکتے ہیں، پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، ان کا سادہ سا مطالبہ ہے کہ پاکستانیوں کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور آئین کی پاسداری کی جائے۔ حقوق کا احترام کیا جائے.
خاص خبریں
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تازہ ترین

تبصرے