ب فارم میں بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر شامل کرنے کا فیصلہ

ب فارم

نیوز ٹوڈے :    حکومت نے 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر کو B فارم کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فیچرز کے تحت 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر کو ب  فارم کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے اور ایک خصوصی بی فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) مرحلہ وار جاری کیا جائے گا۔ ۔

وزارت داخلہ کے مطابق نادرا نے محکمہ پاسپورٹ کے ساتھ مل کر ب فارم میں بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر 15 جنوری سے لی جائیں گی، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا سینٹرز پر لی جائیں گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال، اور بچوں کے جعلی شناختی کارڈ، غیر قانونی پاسپورٹ کا حصول اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+