پنجاب کی جیلوں میں غریب قیدیوں کو بڑی سہولتیں دے دی گئی

جیل

نیوز ٹوڈے :    اب پنجاب کا کوئی بھی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا کیونکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی تمام 43 جیلوں میں مفت قانونی امداد کی کمیٹیاں فعال کر دی ہیں۔ غریب قیدی جو اپنے مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کا بندوبست نہیں کر سکتے انہیں مفت قانونی امداد مل رہی ہے۔ یہ فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے تعاون سے بنائی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے قواعد و ضوابط بھی جاری کر دیے ہیں، ہر جیل میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ایسے قیدیوں کی نشاندہی کریں گے، اس کا باقاعدہ اعلان منگل کو بیرکوں میں کیا جائے گا۔ بدھ کو غریب قیدیوں کی فہرست متعلقہ ضلع کی فری لیگل ایڈ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+