عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
- 01, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈ ے : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک میں طلب کے خدشات کے باعث یہ مسلسل دوسرے سال کم ہونے کے راستے پر ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ آئل 74 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت میں 3.2 فیصد جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 0.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔
تبصرے