سرکاری افسران و ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلی، خزانے کو اربوں روپے کی بچت متوقع

سرکاری افسران

نیوز ٹوڈے :    سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں نئی ​​شرائط کے نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے پنشن پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرائط عائد کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہم عہدوں پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے اور پنشن میں سالانہ اضافے کا اطلاق پہلی پنشن پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت مستقبل کی پنشن کا تعین گزشتہ 24 ماہ کی سروس کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کو فوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+