بارش اور برفباری کی پیشن گوئی، کون سے شہروں میں سیلاب آئے گا؟

بارش اور برفباری

نیوز ٹوڈے :   مری، گلیات اور گردونواح میں آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مری اور اس کے گردونواح میں 6 جنوری تک برف باری کا امکان ہے، سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 سہولتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لیے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے موجود رہے گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+