پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

فواد چوہدری

نیوز ٹوڈے :   فواد چوہدری نے کہا کہ 9 فروری کو دھاندلی کے خلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بہت بڑی غلطی تھی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اس وقت مقبول رہنما ہیں، دھاندلی کے خلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی اتحاد نہ بنانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے کے دوران بانی سے تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، سوشل میڈیا پر منفی مہم نہ چلائیں، یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے بانی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسہ کما رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان دس بار کہہ چکے ہیں کہ یہ ملک اور فوج بھی میری ہے، پی ٹی آئی کے بانی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں چاہتے، بانی نے وکلا کو پارٹی میں عہدے دیے، اس لیے انہیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

 نئے سال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے، پاکستان پر امریکا کا دباؤ بڑھے گا، خدا کرے نیا سال پاکستان کے لیے بہتر ہو۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+