علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- 02, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو معطل کر دیا۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل محمد فیصل ملک نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے تمام مقدمات میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کرایا جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو مفرور قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے