پی ٹی آئی کے مطالبات کو جہاں بھی گنجائش ہوگی اٹھائیں گے، عرفان صدیقی
- 02, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سڑکیں بند کرنے کے بجائے کھولنے کا سوچ رہی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی جو مطالبات لے کر آئی ہے وہ بڑے مطالبات ہیں، یہ مطالبات ایسے نہیں کہ ہم ان کا فوری جواب دیں، جہاں گنجائش ہوگی ہم ضرور اٹھائیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہماری حدود سے آگاہ ہے، وہ جانتے ہیں کہ حکومت قیدیوں کو کتنی رعایت دے سکتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف سڑکیں بند کرنے کی بجائے کھولنے کا سوچ رہی ہے تو اچھی بات ہے، اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے ان کے دلوں میں بھی نرم گوشہ پیدا ہو رہا ہے جو کہ بہت اچھی پیش رفت ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا جب کہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، جس میں پی ٹی آئی حکومت کو اپنے مطالبات پیش کرے گی۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے