اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ’ریورس امیج‘ تلاش کا بھی تجربہ

واٹس ایپ

نیوز ٹوڈے :    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد ’امیج ریورس سرچ‘ فیچر بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ پر دستاویزات اور تصاویر کو اسکین کرنے کے فیچر کا ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے۔اب خبر آئی ہے کہ ایپلی کیشن پر ’امیج ریورس سرچ‘ کا ٹیسٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے محدود صارفین کو 'ریورس امیج سرچ' آپشن تک رسائی دی گئی ہے۔مذکورہ فیچر کے تحت صارفین گوگل ریورس امیج جیسی تصاویر تلاش کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کا مقصد تصاویر پر تحقیق کرنا ہے، تاکہ صارفین موصول ہونے والی تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں۔فیچر کے تحت صارفین ویب ورژن پر موصول ہونے والی تصویر کو واٹس ایپ چیٹ باکس میں ہی کلک کر کے تلاش کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین مطلوبہ تصویر پر کلک کریں گے، ویب ورژن موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر خود بخود کھل جائے گا، جہاں تصویر سے ملتی جلتی دیگر تصاویر اور پوسٹس بھی نظر آئیں گی۔

اس فیچر کو فوری طور پر محدود صارفین تک رسائی دے دی گئی ہے، اور اگلے مرحلے میں اس کی جانچ کو بڑھایا جائے گا، جس کے بعد اسے رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+