مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

راجہ ناصر عباس

نیوز ٹوڈے :   مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ملک بھر میں جاری تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ طے پا گیا ہے، اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، معاہدے پر عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم اور پاراچنار کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے 400 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں نے کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ میں امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور بڑے ہتھیار حکومت کے حوالے کیے جائیں گے، فریقین کی جانب سے قائم کیے گئے مورچوں کو ختم کیا جائے گا۔

فریقین کی جانب سے 45 افراد نے دستخط کیے، فریقین نے 14 نکاتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے، معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، فریقین مورچے ختم کر کے ہتھیار ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے جاری تھے، اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر مقامات پر بھی دھرنے دیئے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+