عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی، فیصل چوہدری کا دعویٰ

عمران خان

نیوز ٹوڈے :   اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو جھوٹے مقدمات کی سیریز میں سے ایک ہے، پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف پہلے 4 فیصلوں جیسا فیصلہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بھی ہوگا۔
عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آگیا ہے اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ انہیں بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن جب تک لوگوں کو بغیر مقدمہ چلائے رہا نہیں کیا جاتا تب تک انہیں کہیں بھی منتقل نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+