بھارتی شہر (کولہا پور) میں ایمبولینس میں مردہ زندہ ہو گیا ـ
- 03, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : ایمبو لینس کے سپیڈ بریکر کے ساتھ ٹکراتے ہی مردہ اٹھ کر بیٹھ گیا ـ بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایمبولینس کے سپیڈ بریکر کے ساتھ ٹکرانے سے مردہ شخص زندہ ہو گیا - "بھارتی میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست (مہارا شٹر کے شہر کولہا پور) کا ایک 65 سال کا شخص جسے ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد ایمبولینس میں ہسپتال سے اس کی ڈیڈ باڈی کو گھر منتقل کیا جا رہا تھا - کہ راستے میں آنے والے سپیڈ بریکر سے ایمبولینس کے ٹکرانے سے مردہ شخص اٹھ کر بیٹھ گیا -
میڈیا کے مطابق مہارا شٹر کے اس 65 سالہ پانڈورنگ نامی شخص کو ایک مہینہ پہلے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا - جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا ـ جس پر اس کے اہل خانہ اس کی آخری رسومات ادا کرنے کیلیے اس کی ڈیڈ باڈی کو ایمبو لینس کے ذریعے گھر لا رہے تھے - مرددہ شخص کے جسم میں حرکت دیکھ کر اس کے اہل خانہ فوری طور پر اسے ایک اور ہسپتال میں لے گۓ - ہسپتال انتظامیہ نے اسے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں داخل کیا جہاں پر حیران کن طور پر اس کی سانس بحال ہو گئی - اور 15 دن کی نگہداشت کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا -
تبصرے