سستا ترین آئی فون متعارف کرانے کی تیاری
- 03, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : ایپل کی جانب سے آئندہ مہینوں میں آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرانے کا امکان ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے کم قیمت والے آئی فون ایس ای کو آئی فون 16 ای کے نام سے متعارف کرانے کا امکان ہے۔ اس طرح یہ آئی فون 16 سیریز کا حصہ بن جائے گا اور ماضی کے ایس ای ماڈلز سے مختلف ہوگا۔ اس سے قبل لیکس میں کہا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 اس سیریز کے دیگر ماڈلز سے بالکل مختلف ہوگا اور اس کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہوگا۔
یہ نیا ماڈل ہوم بٹن کو ہٹا دے گا جبکہ فرنٹ کیمرہ اسکرین پر نوچ ڈیزائن میں دیا جائے گا۔ ایک اور لیک میں بتایا گیا کہ فون کے اندر ایپل کا نیا اے 18 پروسیسر ہوگا جسے آئی فون 16 کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس اپ گریڈ سے فون کی کارکردگی بہتر ہوگی جب کہ مصنوعی ذہانت کے فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ اگر یہ لیک درست ہے تو یہ ایپل کا سب سے سستا AI آئی فون ہوگا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق اس نئے ماڈل میں 6.06 انچ کا OLED ڈسپلے ہو گا اور اسے مارچ 2025 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر 48 میگا پکسل کیمرہ اور فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرہ ہونے کا امکان ہے۔ اس نئے ماڈل کی بیٹری بھی پہلے سے بڑی ہو گی جبکہ وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5.3، اور 5 جی سپورٹ بھی دستیاب ہو گی۔ ایک USB-C پورٹ کو چارج کرنے کے لیے ڈیوائس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ نئے لیک کے مطابق یہ فون سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
خاص خبریں
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تازہ ترین

تبصرے