رمضان المبارک میں سکول بند کرنے کا اعلان

سکولوں میں طویل تعطیلات

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں میں طویل تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اسکول بند رہیں گے، اور سرکاری پرائمری اسکول پورے رمضان میں بند رہیں گے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق محمد یونس کی سربراہی میں نگراں حکومت نے ملک میں کئی دہائیوں سے جاری رہنے والی کئی تعطیلات کو ختم کر دیا ہے جب کہ کچھ تعطیلات کے اوقات میں بھی تبدیلی کی ہے۔ بنگلہ دیش کی پرائمری اور ماس ایجوکیشن کی وزارت نے سال 2025 میں ملک کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیا ہے، جس میں ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ 76 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق پرائمری سکولوں میں رمضان المبارک کی تعطیلات 2 مارچ سے شروع ہوں گی جس کے دوران رمضان المبارک، عیدالفطر، جمعتہ المبارک سمیت کل 28 دن سکول بند رہیں گے۔  کلاسز عید کے بعد 8 اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+