عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش کیوں ٹھکرادی؟

عمران خان

نیوز ٹوڈے :   توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو جھوٹے مقدمات کی سیریز میں سے ایک ہے، پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف پہلے 4 فیصلوں جیسا فیصلہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بھی ہوگا۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آگیا ہے اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی ہے، لیکن جب تک لوگوں کو بغیر مقدمہ چلائے رہا نہیں کیا جاتا وہ کہیں نہیں جائیں گے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، مذاکراتی کمیٹی کو آج کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات تک رسائی دی جائے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+