جاری اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے مالی بولی، ترک کمپنی کی بڑی پیشکش

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ

نیوز ٹوڈے :   نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی بولی کھول دی گئی۔

فنانشل بڈ کی افتتاحی تقریب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کراچی میں منعقد ہوئی، جس کے دوران بولی میں شارٹ لسٹ ہونے والی واحد ترک کمپنی نے شرکت کی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آمدنی کا 47.25 فیصد دینے کی پیشکش کی ہے۔

پی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک کمپنی کے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کو نظرثانی کے لیے آئی ایف سی کو بھیجا جائے گا۔ آئی ایف سی 9 جنوری تک اپنی جائزہ رپورٹ پی اے اے کو پیش کرے گی تاہم ترک کمپنی کی پیشکش کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+