خان کے حکم پر مذاکرات شروع ہوئے، وہ فیصلہ کریں گے کہ کیسے آگے بڑھنا ہے: گنڈا پور
- 03, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حکم پر مذاکرات شروع ہوئے، آگے بڑھنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ روز ہوا۔ تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات پر عمران خان سے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، لگتا ہے کہ وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ میں بیک ڈور پرسن نہیں ہوں بلکہ ایک کھلی کتاب ہوں۔ ہمیں مل بیٹھ کر مسائل کو جمہوری طریقے سے حل کرنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ 9 مئی کے ملزمان رہا ہوئے، ہمارے کارکنوں نے جمہوریت کے لیے خون بہایا اور حقیقی آزادی کے لیے شہید ہوئے۔
کرم کے واقعات پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم کے واقعات آج کے نہیں 50 سال سے ہو رہے ہیں لیکن معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے