جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل

اوپننگ بلے باز

نیوز ٹوڈے : پاکستان کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو گئے-کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز جاری ہے اور اوپننگ بلے باز صائم ایوب انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے صائم نے اپنا ٹخنہ مروڑ لیا، اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

 

پاکستانی بلے باز کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+