شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی

شعیب ملک

نیوز ٹوڈے :   سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ ان کا وقت ختم ہوچکا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ فرنچائز اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، انتظامیہ نے دونوں سیزن میں ان کا بہت ساتھ دیا۔

شعیب ملک نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شعیب ملک نے کہا کہ اب وہ پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+