چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
- 03, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں نے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو مصنوعی ذہانت کا سب سے بڑا سینٹر بنانا چاہتے ہیں، چینی کمپنی نواز شریف آئی ٹی سینٹر میں کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔
ملاقات میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم اور ڈیٹا اینڈ کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو دنیا بھر میں آن لائن ٹریڈنگ کی تربیت بھی دے گی۔
لاہور میں سمارٹ کنٹرول روم، سمارٹ ٹریفک کنٹرول، سمارٹ ٹرانسپورٹ، سمارٹ سینی ٹیشن سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب جلد خطے کا آئی ٹی حب بن جائے گا، بچوں کو آئی ٹی کے شعبے میں شاندار دیکھنا چاہتے ہیں، چینی کمپنی کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس بھی شروع کی جائے گی۔
خاص خبریں
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تازہ ترین

تبصرے