(سر منڈاتے ہی اولے پڑنا )ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مشکلات کا سامنا

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ ) کو صدارتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی کئ مشکلات نظر آنے لگی ہیں - امریکی قانون کے مطا بق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت حلف اٹھانے والے ہیں ، لیکن امریکی حکومت کے مطا بق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران کیپٹول سمیت تمام وفاقی اداروں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا - یہ احکامات موجودہ صدر (جو بائیڈن ) نے (جمی کارٹر) کے احترام میں جاری کیے تھے -

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر 29 دسمبر کو 100 سال کی عمر میں انتقال کر گۓ تھے جن کے احترام میں 30 روز کیلیے تمام وفاقی اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیا - جو بائیڈن کے اس فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوۓ اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ٹرتھ سوشل" پر بیان دیا ہے کہ ' اس طرح ڈیمو کریٹس ہمارے قومی پرچم کی توہین کر رہے ہیں کیونکہ وہ ہمارے ملک کی بہتری کا نہیں بلکہ صرف اپنا بھلا سوچتے ہیں - ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید تنقید کے باوجود وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری " کیرین جین پیری" کا کہنا ہے کہ 'صدر جو بائیڈن قومی پرچم کو 30 روز کیلیے سرنگوں رکھنے کے اپنے فیصلے کو نہ تو بدلیں گے اور نہ ہی اس پر نظر ثانی کریں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+